لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقہ میں چار بہن بھائیوں کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا ،سنگدل والد نے پانچویں بیٹی کی پیدائش پر چاروں بچوں کو نہر میں پھینک کر مارنے کا اعتراف کر لیا جس کی نشاندہی پرلاشیں تلاش کرنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق دوروز قبل چار بہن بھائیوں کے لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ان کی تلاش شروع تھی ۔ پولیس کے مطابق ملزم عظیم اپنے بچوں کو موٹر سائیکل پر لے کر نکلا تھا اور پھر وہ غائب ہوگئے،ملزم نے بچوںکے اغوا کا ڈرامہ رچایا تاہم شک گزرنے پر تفتیش کی گئی تواصل کہانی سامنے آگئی ۔ پولیس کے مطابق ملزم عظیم ایک بیٹے اور 5 بیٹیوں کا باپ ہے اور واقعے سے صرف 10 روز قبل اس کی پانچویں بیٹی ہوئی تھی جس پر اسے غصہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عثمان ڈار کی گمشدگی ،مقدمہ درج نہ کرنے پر تھا نیدار کو جھاڑ