چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کے حوالے سے شروع سے ہی تحفظات تھے ، علی محمد خان

چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کے حوالے سے شروع سے ہی تحفظات تھے ، علی محمد خان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما و سابق رکن قومی اسمبلی علی محمدخان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کے حوالے سے شروع سے ہی تحفظات تھے۔
”‘پاکستان ٹائم ‘کے مطابق ہم نیوزکے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ” میں علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی جان کوخطرہ لاحق ہے، لیکن بغیر ثبوت کے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا کہ کون زہر دینا چاہتا ہے۔ہم چاہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے گھر سے کھاناجائے، اگر ان کیلئے گھر سے کھانا آئے تو کسی کو کوئی مسئلہ تو نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے بات ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین کیسز بنائے گئے ہیں، سیاسی جماعتوں کو زیادہ بات چیت کی طرف جانا چاہیے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل کا سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر حل نکالنا چاہیے، کسی ایک سیٹ والی جماعت کو بھی سائڈلائن نہیں کیا جاسکتا۔اگر کسی کو سیاست سے باہر کرنا ہے تو عوام کی طاقت سے کریں، کسی کو اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی کو مائنس کرے۔پہلے مان چکا ہوں کہ کچھ غلطیاں ہم سے ہوئی ہیں، ہم نئے تھے ، جوان تھے اور جذباتی تھے ، مگر یہ تو تجربہ کار تھے نا۔انکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جب وزیراعظم بنے تو انہوں نے پہلے دن ہی اسمبلی میں بولنے نہیں دیاسب نےمل کرہلہ بول دیا تھا۔2013 میں میاں نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوچکی ہے ہم نے تو اس وقت کوئی شور شرابہ نہیں کیا تھا بلکہ میں نے جا کرنواز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں