کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سرجانی ٹاون گلشن نور میں غلط کام سے انکار پر گولیاں برسا دی گئیں، تین سالہ بچی کو قتل اور اس کی ماں کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خاتون کا بھائی اور بہنوئی شامل ہیں ، ملزمان میرب کو زبردستی غلط کام کرنے پر مجبور کررہے تھے، ملزمان نے فحاشی کے اڈے سے ایڈوانس رقم بھی وصول کی تھی، میرب کے انکار پر اس کے بھائی اور بہنوئی نے اس پر اور اس کی بیٹی پر گولیاں برسادیں اور بعدمیں خود کو بچانے کے لیے واقعہ کے روز معاملہ ذاتی جھگڑا قرار دیا تھا۔ میرب کا کہنا ہے کہ میری والدہ، بھائی اور بہنوئی مجھے غلط کام پر مجبور کررہے تھے، میرے انکار پر وہ مجھے تشدد کرتے تھے، واقعہ کے روز میں گھر چھوڑ کر جارہی تھی،گھر سے نکلی تو مجھ پر اور میری 3سالہ بیٹی پر فائرنگ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم ،عمران خان کی ضمانت کی 9درخواستیں منظور