6 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کا بھائی گرفتار

6 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کا بھائی گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کا بھائی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کا بھائی گرفتار کر لیا گیا ہے۔انویسٹی گیشن حکام نے ملزم کو پنجاب کے شہر وہاڑی سےگرفتار کیا، ملزم کے قبضے اور نشاندہی پر 5 کروڑ31 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث مرکزی ملزم زوہیب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعہ 19 ستمبر کو کورنگی کے صنعتی ایریا میں پیش آیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کیش وین سے 6 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ خود کش حملے کی ویڈیو سامنے آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں