ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد(محکمہ موسمیات)ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواﺅں، گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہاراور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان امکا ہے۔جبکہ اس دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد اور حیدر آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں