پنجاب بھر میں آشوب چشم کے اب تک کتنے مریض رپورٹ ہوئے؟اعدادوشمار سامنے آ گئے

پنجاب بھر میں آشوب چشم کے اب تک کتنے مریض رپورٹ ہوئے؟اعدادوشمار سامنے آ گئے

پنجاب(ہیلتھ رپورٹر)پنجاب میں آشوب چشم کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا.
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں آشوب چشم کے اب تک 74ہزار220 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 8ہزار851 مریض رپورٹ ہوئے تھے۔لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزار مریض رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں آشوب چشم سے متاثرہ افراد کی تعداد 6ہزار506 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ بہاولپور کے شہری آشوب چشم سے متاثر ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3ہزار82 مریض رپورٹ ہوئےجس کے بعد بہاولپور میں آشوب چشم کے مریضوں کی مجموعی تعداد14ہزار743 تک پہنچ چکی ہے۔پنجاب میں دوسرے نمبر پر فیصل آباد کے شہری آشوب چشم سے متاثر ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 662 نئے مریض رپورٹ ہوئے، آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8ہزار335 تک جاپہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکھ رہنما کے قتل اور بھارت کیخلاف بلوچستان کی سکھ برادری بھی سڑکوں پر نکل آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں