نوبیاہتا جوڑے کی ٹرینحادثے میں موت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

نوبیاہتا جوڑے کی ٹرینحادثے میں موت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

قصور( وقائع نگار خصوصی ) تین سال پہلے کھلے ہوئے پھاٹک سے گزرنے کے دوران ٹرین سے تصادم کے باعث دو دولہوں اور دلہنوں کی موت کے مقدمے کا عدالت نے فیصلہ سنا دیا اور وفاقی وزیر، سیکرٹری، جی ایم، ڈی ایس، انجن ڈرائیوران، گیٹ کیپر وغیرہ کیخلاف28 کروڑ روپے ہرجانہ جزوی طور پر ڈگری کر دیا۔ بتایاگیا کہ مئی 2020 میں دو نو بیاہتا جوڑے حسین خانوالہ سے بذریعہ کار واپس گھر پتوکی آ رہے تھے جب کھلے پھاٹک سے گزرنے لگے تو اسی دوران تیز رفتار ٹرین پہنچ گئی جس کی زد میں آ کر دولہا سرفراز اس کی نئی نویلی دلہن ثمرین اشرف اور دولہا عماد علی، اس کی بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ ان کے ورثا نے 40 کروڑ روپے ہرجانہ کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اب عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سنادیا ہے اور بتایاگیا ہے کہ 13 افسران و ملازمین کیخلاف 28 کروڑ روپے ہرجانہ کی ڈگری جاری کر دی گئی اور یہ رقم ورثا کو ادا کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:اٹک جیل میں1گھنٹہ ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں