کراچی،لاہور(عدالتی رپورٹر) کئی ماہ بعد صحافی عمران ریاض خان کی اپنے گھر واپسی ہوئی ہے جس کے بعد اب مزید چار لاپتہ شہریوں کے اپنے گھروں میں پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد بازیابی کیس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے 4شہریوں قمبر عباس، بلال، رضوان چاندنہ اور ساجد علی کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں،بعد ازاں عدالت نے دیگر لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ کو 4 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔
یہ بھی پڑھیں:اٹک جیل میں1گھنٹہ ملاقات