کراچی(کرائم رپورٹر)صوبائی حکومت نے عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ حکومت نے کا ہےکہ عید میلاد النبیؐکے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہےجس کا اطلاق 11 ربیع الاول (28 ستمبر جمعرات) اور 12 ربیع الاول (29 ستمبر بروزہ جمعہ) کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ہوگا۔ پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر کے بچوں، بزرگ شہریوں، یونیفارم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں / سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں، ضروری خدمات کے ملازمین اور صحافیوں پر نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ریلویز پولیس نےمسافر کا ٹرین میں گم ہونے والا پرس ڈھونڈ کر حوالے کر دیا