نوشہرو فیروز(کرائم رپورٹر)کاروکاری کے شک پر بھائی نے اپنی بہن کی جان لے لی جسے گرفتار کرلیاگیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔ پولیس کے مطابق گاؤں اسماعیل سولنگی میں اویس سولنگی نے اپنی بہن کو سیاہ کاری الزام کے تحت رشتہ دارکی مدد سے گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا تھا اور موت بیماری میں طبی موت قرار دیکر تدفین کردی ، پھر غائب ہوگیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
