گھریلو ناراضگی کے سبب مدرسے کے طالب کی خودکشی کی اطلاعات

گھریلو ناراضگی کے سبب مدرسے کے طالب کی خودکشی کی اطلاعات

نوشہرو فیروز(کرائم رپورٹر) گھریلو ناراضی کے سبب مبینہ طورپر مدرسے کے طالبعلم نے مبینہ خودکشی کرلی جبکہ پولیس نے کسی قسم کا موقف دینے کی بجائے بتایاہے کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں۔ کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود میں مدرسے کے طالب علم 14 سالہ تاج محمدولد عطا محمد مری نے مبینہ طور پر نصرت کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے،علاقے میں قیاس آرائیاں کہ نوجوان نے گھریلو تکرار اور جھگڑے کے بعد خودکشی کی ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ خودکشی کرنے والا نوجوان مقامی مدرسے کا طالب علم تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس کا اوپن یا ان کیمرہ ٹرائل ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں