کراچی(کرائم رپورٹر) کورنگی میں دو ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار باپ اور اس کی دو سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئے، عینی شاہدین نے بتایا کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول طاہر زمان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گزر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کردی، واقعے میں مقتول کی اہلیہ محفوظ رہی جبکہ طاہر زمان سے لوٹ مار نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : سائفر کیس کا اوپن یا ان کیمرہ ٹرائل ،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا