کنویں سے ماں بیٹے کی لاشیں برآمد لیکن ان کے زیراستعمال گاڑیاں کہاں ہیں؟ پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

کنویں سے ماں بیٹے کی لاشیں برآمد لیکن ان کے زیراستعمال گاڑیاں کہاں ہیں؟ پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں ایک گھر کے کنویں سے کئی دن سے لا پتا ماں بیٹے کی لاشیں برا?مد ہوئی ہیں جن کے زیراستعمال گاڑیاں اور محض چند ہزار روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ ماں بیٹا 18 اگست سے لاپتا تھے، جن کی گمشدگی کی درخواست ایک خاتون کی طرف سے پولیس کو دی گئی تھی، ماں بیٹا کیٹرنگ کا کام کرتے تھے، جنھیں ساتھی ملازمین نے قتل کیا، اور پھر ان کی لاشیں کنویں میں پھینک دیں۔درخواست گزار نے بتایا کہ اس کی والدہ اور بھائی سے اس کا آخری رابطہ 18 ستمبر کو ہوا تھا جس کے بعد سے وہ لا پتا ہیں اورگھر میں دونوں گاڑیاں بھی موجود نہیں ہیں۔ پولیس نے گم شدہ افراد کے ملازمین اور دیگر افراد سے تفتیش کی جس دورانفیصل نامی ملازم کے بیان اور ٹیکنیکل معلومات میں فرق آنے پر پولیس کو شک گزرا، تو فیصل سے مزید تفتیش کی گئی،

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کا دفتر جلانے کا کیس،اعجاز چوہدری 14روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ

فیصل اور مقتول ہادی کے بعد کچھ اور لوگوں کو مشکوک پایا گیا اور پھر یہ سلسلہ چل نکلا، اس کا ایک ساتھی بھی پکڑا گیا جس کے بعدان کی نشاندہی پرہی لاشیں برآمد کی گئیں ،ملزم فیصل اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ منصوبہ بندی کر کے ڈکیتی کی نیت سے ہادی کے گھر میں داخل ہوئے اور شناخت ظاہر ہونے کے ڈر سے دورانِ ڈکیتی ماں بیٹے کو رسی سے گلہ دبا کر قتل کردیا۔ حکام کاکہناتھاکہواردات کے بعد تینوں ملزمان گھر میں کھڑی دو گاڑیاں اور کاغذات لے کر فرار ہوگئے تھے تاہم پکڑے جانے پر ان کے قبضے سے صرف صرف 18 ہزار روپے کیش اور دو گاڑیاں مل سکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں