پاراچنار(نیوز رپورٹر)پاراچنار کی سبزی منڈی میں چیتے نے حملہ کرکے 2 افراد کو زخمی کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاراچنار میں قائم سبزی منڈی میں ایک تیندوا آگھسا جس نے 2 لوگوں پر حملہ کر دیا۔ دونوں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کرکے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نے بتایا کہ سبزی منڈی میں چیتے کی اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف کی ٹیم علاقے میں پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیتے کو پکڑ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے بعد ملتان اور صادق آباد میں بھی کیسز رپورٹ