برقع پہن کر ویڈیو بنانے والے 4 ٹک ٹاکر حوالات پہنچ گئے

برقع پہن کر ویڈیو بنانے والے 4 ٹک ٹاکر حوالات پہنچ گئے

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی پولیس نے برقع پہن کر ویڈیو بنانے والے 4 ٹک ٹاکر نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق بارہ کہو کے علاقے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 لڑکے بارہ کہو میں گھوم رہے تھے جن میں 2 نوجوانوں نے برقع پہن رکھا تھا جنہیں ڈھوک جیلانی بازار سے گرفتارکرلیاگیا۔ تھانے میں تفتیش کے دوران نوجوانوں نے بتایا کہ لڑکیوں کیساتھ ویڈیو وائرل ہوجاتی ہیں، انہیں کوئی لڑکی ملی نہیں تو خود ہی لڑکی کا بہروپ دھارنے کا فیصلہ کیا ، ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے یہ روپ دھارا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں