پاکپتن(وقائع نگار خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنا میرا شوق ہے، عوامی خدمت کا موقع ضائع نہیں کریں گے ، پہلی پارٹی میں کچھ لوگوں کی وجہ سے خدمت نہیں کرسکے، اب دوسرا موقع ملا ہے ، اسے ضائع نہیں کریں گے ۔ سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر اپنے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ بات میر ے دل سے نکلتی ہے، اللہ نے ہمیں بہت نوازا ہے، ہمارابھی فرض ہے کہ مستحق لوگوں کی خدمت کریں، عوام کے حالات ٹھیک کریں، عوام کا یہ حق ہے کہ حکومت وقت ان کے مسائل حل کرے، ہم پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، جب عوام کے حالات ٹھیک ہوں تو ملک مضبوط ہو گا، اللہ نے موقع دیا تو ہم مل کر ایسا کام کریں گے کہ عوام کے مسائل حل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کی اہم کامیابی ،تحریک طالبان کا بھتہ گروپ گرفتار