سیالکوٹ (وقائع نگار) پرواز ٹکرانےکے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے طیارے کی لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مسافروں کو بس کے ذریعے اگلی منزل پر جانا پڑا۔ ایئرپورٹ ذرائع کاکہناہے کہ ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264 کو لاہور کے خراب موسم کے باعث سیالکوٹ بھیجا گیا اور موسم بہتر ہونے پر طیارے نے لاہور کیلئے ٹیک آف کیا ہی تھا کہ اس سے پرندہ ٹکراگیا جس کے بعد اسے واپس اتارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کپتان نے لینڈنگ کی کوشش کی تو تین ٹائر برسٹ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے طیارہ بحفاظت لینڈ ہوگیاجس کے بعد مسافر بس سے لاہور روانہ کردیئے گئے ۔ پاکستان ٹائم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اتھارٹیز کو صورتحال سے آگاہ کردیاگیا ہے جس کے بعد ٹائر لاہور سے روانہ کیے گئے ہیں ، ٹائروں کی تبدیلی کے بعد طیارہ دوبارہ آپریشن کے لیے تیار ہوگا۔
