چکوال(کرائم رپورٹر) قصبہ ولانہ تھانہ کلر کہا رمیں معمولی تنازعے پر بھتیجی نے چچا کو قتل کردیا۔ بتایاگیاہے کہ گلی میں پانی پر تلخ کلامی ہوئی تو بھتیجی نے غصے میںآکر پتھر دے مارا جو سر پر لگنے سے چچا موقع پر ہی ڈھیر ہوگیا۔کلر کہار پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد بھتیجی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ نعش ورثاء کے سپرد کردی گئی ۔
