چکوال(کامرس رپورٹر)حساس اداروں کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف گوداموں سے کروڑوں کی چینی بر آمد کرلی اور کئی گودام وہیں پر ہی سیل کردیئے گئے۔ ذرائع کاکہناتھاکہ ضلع میں پکڑی گئی چینی کی مجموعی قیمت اڑھائی سے پونے تین کروڑ روپے ہے ۔ یادرہےکہ ملک بھرمیں غیر قانونی ذخیرہ اندوز وں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس حوالے سے حساس اداروں اور سرکاری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے زخیرہ اندوزوںکی فہرست تیار کرلی ہے جس پر بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کی اہم کامیابی ،تحریک طالبان کا بھتہ گروپ گرفتار