کراچی(کرائم رپورٹر) اورنگی اسلام چوک کے قریب گاڑی پر فائرنگ اور نوجوان کی موت کا سبب بننے والے 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی ا?ئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غلطی سے پیش آیا، پولیس نے کار نہ روکنے پر گولی چلائی۔چار پولیس اہلکارگشت کررہے تھے کہ کار میں سوار شخص کو رکنے کااشارہ کیا ، اہلکاروں نے آدھے کلو میٹر سے زیادہ پیچھا کیا اورنہ رکنے پر ٹائروں پر گولیاں مارنے کی بجائے سیدھی فائرنگ کی جس سے ایک گولی پچھلا شیشہ توڑتے ہوئے ڈرائیور کوجالگی۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ کار میں بھاری مقدار میں چھالیہ سمگل کرنیکی کوشش کی جارہی تھی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کی اہم کامیابی ،تحریک طالبان کا بھتہ گروپ گرفتار