کراچی(وقائع نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام رات گئے تک سراپا احتجاج بنے رہے، اس موقع پر مظاہرین نے شاہراہوں پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام نے رات جاگ کر گزاری۔متاثرہ علاقوں میں ناظم ا?بادبلاک 5اے،پاپوش نگر،اورنگ آباد،گلشن معمار ، غریب آباد،لیاقت آباد،نیوکراچی،کٹی پہاڑی،گڈاپ ، لانڈھی3نمبر،37اے،36بی،نارتھ کراچی سیکٹر11بی،11سی،سیکٹر9اور10 شامل ہیں۔کورنگی، ملیر، ماڈل کالونی، سعود آباد، کھوکھراپار اور جناح اسکوائر میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کیخلا ف عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری امانت حسین مہر یورپ میں مسلم لیگ ن کے ٹریڈ کوآرڈی نیٹر مقرر