لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے جنرل اسپتال میں خاتون نے سرجیکل ایمرجنسی کی بلڈنگ سے چھلانگ لگا دی، مریضہ کی حالت تشویشناک ہے جسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق قصور میں خاتون نے تیسری بیٹی کو جنم دیا طبیعت خراب ہونے پر اسے لاہور کے جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ سدرہ افضال کو دو روز قبل قصور سے جنرل اسپتال لاہور لایا گیا تھا۔ گائنی یونٹ ٹو کی ٹیم نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ میں موجود خون کو صاف کیا۔ لیبر روم سے مریضہ کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔خاتون سدرہ لیبر روم کے واش روم گئی اور کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور وہ نیورو ڈپارٹمنٹ میں وینٹی لیٹر پر ہے۔ واقعے کی انکوائری کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کی الیکشن مہم شروع چاروں صوبوں سے امیدواروں کے نام طلب