ڈالر کتنے روپے تک نیچے آ سکتا ہے؟حکوڈالر کتنے روپے تک نیچے آ سکتا ہے؟حکومت نے پیش گوئی کر دیمت نے پیش گوئی کر دی

ڈالر کتنے روپے تک نیچے آ سکتا ہے؟حکومت نے پیش گوئی کر دی

لاہور(وقائع نگار)نگراں حکومت نے ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آٓنے کی پیش گوئی کر دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لاہور میں وزیر توانائی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں، ٹیکسٹائل صنعت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور انرجی ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ ہم نے ریاست کے ساتھ چلنا ہے اور تجارت انبیا کا پیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ایکسپورٹ 37 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس میں سے ساڑھے سات ارب ڈالر کا ہدف ٹیکسٹائل پورا کرے گی جبکہ ڈھائی ارب ڈالر باقی صنعت پورا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات،کیا گفتگو ہوئی جانیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں