اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو اور عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کی رہنما ثمر ہارون بلور کی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ثمر ہارون بلور نے کہاکہ 4 قیراط ہیرے کی انگوٹھی ان کے مرحوم شوہر ہارون بشیر بلور نے تحفے میں دی تھی، وہ انگوٹھی ایک فنکشن پر پہن کر گئی اور گھر آ کر اتار کر رکھی جو بعد میں اپنی جگہ پر موجود نہیں تھی۔ ثمر ہارون بلور کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں ہے، 5 ملازمین کام کرتے ہیں،انہیں شامل تفتیش کرکے انگوٹھی برآمد کروائی جائے۔
