کوئٹہ(وقائع نگار)بلوچستان کے ضلع کریزات کی تحصیل خانو زئی سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کی جنس تبدیل ہوگئی جس کے بعد وہ لڑکا یعنی آسیہ سے عیسیٰ بن گئی ۔ اطلاعات کے مطابق خانو زئی کے علاقے کنجوغی کے گاوں شنہ خوڑہ کی رہائشی 12 سال کی لڑکی آسیہ کی جنس میں تبدیلی آئی ہے اور طبی ماہرین کاکہناتھاکہ یہ تبدیلی قدرتی ہے ۔ عیسیٰ کے والد کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ بیٹی سے بیٹا بن جانے پر آسیہ کا نام تبدیل کر کے اب عیسی رکھ دیا گیا ہے، شادی کا بھی سوچیں گے لیکن ابھی اس کی تعلیم وغیرہ کا سوچنا ہوگا کیونکہ اب لڑکیوں کیساتھ نہیں بیٹھ سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پائیدار ترقی کیسے ممکن ہے؟نگران وزیر اعظم نے تجویز دے دی