سوشل میڈیا پر کمنٹ کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا

سوشل میڈیا پر کمنٹ کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا

صوابی(کرائم رپورٹر) پولیس اہلکار نے سوشل میڈیا کی پوسٹ پر کمنٹ کرنے پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شہری کو اعلی حکام سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے سنا گیا، شہری کاکہناتھاکہ اے ایس آئی ساجد عالم دیگردو اہلکاروں کے ساتھ دکان پر آیا، باز پرس کے بعد تھپڑوں کی بارش کردی۔شہری نے اپیل کی کہ اعلی حکام واقعے کا نوٹس لے کر مجھے انصاف دلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں