لاہور (کرائم رپورٹر) شیرا کوٹ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی بتایاگیا ہے کہ خانیوال کا رہائشی طارق لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا، وہ شیرا کوٹ کے قریب سڑک کراس کر رہا تھا کہ اس دوران نا معلوم گاڑی نے ٹکرمار کر شدید زخمی کردیا ، ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
یہ بھی پڑھیں:پائیدار ترقی کیسے ممکن ہے؟نگران وزیر اعظم نے تجویز دے دی