سزائے موت کاایک اور عمر قید کی سزاپانے والے 3ملزمان بری

راولپنڈی (عدالتی رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قواعد و ضوابط کے برعکس شناخت پریڈ اجتماعی سطح پر کروانے پرسزائے موت پانے والے ایک اور عمر قید کی سزاپانے والے تین ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ راولپنڈی بینچ میںجسٹس صداقت علی خان اور جسٹس جواد حسن نے قتل اور ڈکیتی کے جرم میں سزا پانے والے ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چاروں ملزمان ضیاء الدین,تاج محمد ,رحیم زادہ اور محمد زمان کو عدالت میں پیش کیاگیا۔فاضل عدالت کووکیل صفائی نے بتایا کہ ملزمان کو ڈکیتی کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ شناخت پریڈ اجتماعی سطح پر کی گئی جو قواعدو ضوابط کے برعکس ہے جس پر فاضل عدالت نے یاسر محمود چٹھہ ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے اور پیش کیے گئے شواہد کی بنیاد پر چاروں ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں اول خان نامی شخص کو قتل کرنے اور ڈکیتی کا مقدمہ درج تھا، ایک ملزم جیل میں وفات پاچکاہے جبکہ چاروں ملزمان کو اب بری کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:پائیدار ترقی کیسے ممکن ہے؟نگران وزیر اعظم نے تجویز دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں