اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 13 تھری میں پلاٹوں کی جعلی فائلز بنانے والے کیپیٹل ڈیویلمپنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے) کے چار افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔ بتایاگیا ہے کہ سی ڈی اے کے چاروں افسران کے چاروں افسران کو عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا جن میں عنایت اللہ، اے ڈی آفتاب جعفرانی، مختار احمد اور محمد شیراز شامل ہیں۔ذرائع کا کہناتھاکہ سی ڈی اے کے تمام افسران اسلام آباد کے سیکٹر ڈ 13 تھری میں پلاٹوں کی جعلی فائلز تیار کرنے میں ملوث ہیں۔
