کراچی(سٹاف رپورٹر) جیل سے سٹی کورٹ لائے گئے قیدیوں کی عدالتی احاطے میں منشیات کے استعمال کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
جیل پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث قیدیوں کو سٹی کورٹ میں پیش کیا جہاں پولیس کی موجودگی کے باوجود قیدی دھڑلے سے منشیات کا استعمال کرتے رہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمر قیدی منشیات استعمال کررہے ہیں تاہم ویڈیوز بنتی دیکھ کر نشہ کرنے والے قیدی باتھ روم میں چلے گئے۔ویڈیو میں باتھ روم کے دروازے پر کورٹ پولیس اہلکار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
’کراچی سٹی کورٹ لائے جانے والے قیدی منشیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں وہ بھی پولیس پہرے میں‘
اس ویڈیو میں جیل سے پیشی پر لائے قیدی ٹوائلٹ میں منشیات استعمال کرتے واضح ہیں۔ قریب ہی پولیس اہلکار کھڑا ہے۔ اس طرح کی متعدد ویڈیو عام ہیں۔ یقینا یہ ’خدمت‘ مفت تو نہیں ہو گی۔ @KarachiPolice_ pic.twitter.com/cEp370w6Hy— Shahid Abbasi (@ShahidabbasiPk) September 19, 2023