اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواﺅں،گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز سندھ، شمال مشرقی بلوچستان،بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اورکشمیر میں تیز ہواوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیریں سندھ، شمال مشرقی، جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی، تربت 42اور نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
