اسلام آباد(وقائع نگار)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے توشہ خانہ کیس میں تحقیقات کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو(صبح) جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ طلبی کے نوٹس میں بشری بی بی کو راولپنڈی بیورو میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔یادرہے کہ بشریٰ بی بی بھی عدالتوں سے مختلف مقدمات میں ضمانتیں کروا رہی ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے شوہر کے بعد اب انہیں سیاسی مقدمات کا نشانہ بنایاجارہاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت