پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ بیٹوں سمیت بری

کوئٹہ (کورٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ کو بیٹوں سمیت بری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس انصاف کر کے جائیں ورنہ۔۔۔عثمان ڈار نے اپنی بیوہ والدہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ نم ہو جائے
بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز سواتی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ اور ان کے دونوں بیٹوں ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ اور عبداللہ کاکڑ کو تھری ایم پی او کیس میں باعزت طور پر بری کر دیا۔کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے وکیل اور آئی ایل ایف بلوچستان کے صدر سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔واضح رہے کوئٹہ سول لائن پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے دونوں بیٹوں کو 6 اگست کو سڑکیں بند اور احتجاج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں