کرنٹ لگنے سے میاں بیوی اور دو حافظ قرآن بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی(بیورو رپورٹ)بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مرادجمالی شرقی میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جان کی بازی ہارگئے جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ”اقلیتوں کا تحفظ ،قانون کی حکمرانی یقینی بنائینگے“نگران وزیراعظم کا کابینہ سے پہلا خطاب

پاکستان ٹائم کے مطابق بجلی کے ٹرانسفارمر میں مبینہ فنی خرابی کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں نصیر آباد میں کرنٹ لگنے سے میاں،بیوی اپنے دو حافظ قرآن بچوں سمیت جان کی بازی ہار گئے ،مجموعی طور پر اس افسوسناک واقعہ میں پانچ افرا جاں بحق ہوئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد میں میاں بیوی ان کے دو حافظ قرآن بیٹے شامل ہیں ،پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے ایک 60سالہ شہری محمد ایوب لہڑی بھی جاں بحق ہوگیا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں