عظیم صوفی بزرگبابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس پر عام تعطیل کا اعلان

عظیم صوفی بزرگبابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس پر عام تعطیل کا اعلان

بورے والا،وہاڑی(عابد ڈار سے) وہاڑی میں بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے معروف صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ المعروف بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔10 جولائی بروز سوموار کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس میں ملک بھر سے عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قرآن کریم کی بے توقیری ناقابل برداشت،حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں،سویڈن سفیر ملک بدر اور پاکستانی سفیر واپس بلایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں