رنگ روڈ کے نزدیک ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

رنگ روڈ کے نزدیک ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

لاہور( وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور میں رنگ روڈ کے نزدیک محمود بوٹی کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ محمودبوٹی میں ٹرک نے اچانک بریک لگائی جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے گھس گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میجر (ر)ثاقب 45 سالہ اور ان کے دوست دوست 55سا لہ عابد خان کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ دونوں سنت نگرکے رہائشی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شہر قائد میں لڑکی کو ہراساں کرنیوالے ملزم کا خاکہ تیار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں