وہ موٹرسائیکل سوار جن کیخلاف سخت اور مزید بڑے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مزید سخت اور بڑے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا گیا،سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ بازو میں لٹکانے،ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان ہو گا، شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او)لاہور مستنصر فیروز نے ہیلمٹ مہم کا جائزہ لینے کے لئے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مزید سخت کریک ڈاﺅن کا حکم دیا۔انہوں نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کو ٹریفک سیکٹرز میں بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ لانے اور پہننے پر موٹرسائیکلیں واپس کی جائیں،چالان کرنا مقصود نہیں لیکن ہر شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔شہر بھر میں 190 ناکے قائم،بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف بھی کریک ڈاﺅن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں