ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا،شاہ محمود قریشی بھی 'مان ' گئے

ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا،شاہ محمود قریشی بھی ‘مان ‘ گئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے 9 ماہ کیلئے ایک معاہدہ ہوا ، اس سے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا لیکن چند ماہ بعد کیا ہوگا؟ ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، سیاسی، قانونی اور پرامن طریقے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اگر آگے نہیں جائیں گے تو ماضی میں بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کئے جن کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی لائحہ عمل کے بارے میں غورو غوض کرتی ہے، ہم سیاسی، قانونی اور پرامن طریقے سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز ہیں وہ بھی عدالت میں حاضر ہو رہے ہیں، میرے کیسز ہیں میں عدالت میں حاضر ہو رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:”سیاست دان اور اناڑی میں یہی فرق ہے“وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے عمران خان پر چڑھائی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں