motorway

موٹر وے پر اونٹوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا ،3افراد جاں بحق،10زخمی

پیر محل (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹر وے ایم تھری انٹر چینج کے قریب اونٹوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ، 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بھکر کے رہائشی بیوپاری پیر محل سے ملتان جا رہے تھے کہ اونٹوں سے بھرا ٹرک توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے موٹر وے ایم تھری انٹرچینج کے قریب الٹ گیا حادثہ میں ٹرک پر سوار 3 بیوپاری موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو سیکنڈ پلان تیا ر تھا،اسحاق ڈارکی ”بڑھک“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں