عید پر زائد کرایہ لینے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی شامت آ گئی،موٹروے پولیس نے لاکھوں روپے مسافروں کو واپس دلا دیئے

کراچی(سٹاف رپورٹر)عید کے موقع پر کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والے مسافر اضافی کرایوں سے پریشان ہورہے ہیں۔ ایسے میں موٹر وے پولیس نے شہریوں کی موجیں کرا دیں اور اضافہ کرایہ واپس دلوا دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق عید کے پرمسرت موقع پر مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کےخلاف موٹر وے پولیس نے کریک ڈاون شروع کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ موٹر وے پولیس نے اہم کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے 7 لاکھ روپے سے زائد لیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کروا دیا۔ پولیس نے 200 بسوں اور وینز کو 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔موٹر وے کی جانب سے کارروائی کراچی ٹول پلازہ،نوری آباد اور حیدرآباد ٹول پلازہ پرعمل میں لائی گئی۔مسافروں نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لیا گیا زائد کرایہ واپس ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اس اہم اقدام پر موٹر پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:موٹروے پولیس کی اوورلوڈنگ،اوور چارجنگ مہم کا آغاز ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں