لاہور پولیس کی بڑی کارروائی،مساج سینٹرز کے خلاف کریک ڈاون،کتنے نوجوان مکروہ فعل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے؟جانئے

لاہور(کرائم سیل)لاہور پولیس نے مساج سینٹرز کے نام پر شہر میں کھلے برائی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے درجنوں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر مساج سنٹر کے نام پر کھولے گئے برائی کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے درجنوں نوجوان لڑکے لڑکیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کیا جا رہا تھا،کارروائی کے دوران 59 مرد اور 60 خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کی جانب سے کینٹ،سول لائنز،صدر اور ماڈل ٹاون ڈویژنز میں 23 مساج سنٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق گیسٹ ہاوسز اور مساج پارلر کیے نام پر ممنوعہ ادویات بھی فروخت کی جا رہی تھیں۔دوسری طرف “ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو جسم فروشی،منشیات و دیگر سماجی برائیوں میں دھکیلنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں