بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے رقم لینے آئی خاتون حادثے میں جان کی بازی ہار گئی

چنیوٹ(کرائم رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم لینے آئی خاتون مزدا کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گئی۔

پاکستان ٹائم کو بتایاگیا ہے کہ بھٹو کالونی کی رہائشی خاتون رقم لینے کیلئے چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر قائم سنٹر میں آئی تھی اور سڑک کے کنارے کھڑی تھی کہ مزدہ نے ٹکر مار کر کچل ڈالا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں