لاہور (وقائع نگار ) لاری اڈا میں بس کی ڈگی میں رکھے سات بکرے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے، ملک شریف نامی شخص سندھ سے بکرے لاہور لایا تھا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق بس کی ڈگی لاہور آ کر کھولی گئی تو اس میں بکرے مر چکے تھے،شکایت ملنے پر پولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔