مریض نے ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

گوجرانوالا (وقائع نگار)گوجرانوالا میں مریض نے ڈاکٹر کو تاخیر سے کلینک آنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ملزم نشے کا عادی ہے ، جلد گرفتار کرلیں گے، پولیس
”پاکستان ٹائم“ پولیس کے کا کہنا ہے کہعلاقہ فیروز والا کی نئی آبادی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول نے محلے میں کلینک کھول رکھا تھا، علی رضا نامی ملزم نے ڈاکٹر کو فون کرکے کلینک پہنچنے کا کہا، تاخیر سے آنے پر ملزم نے جھگڑا کیا اور فائرنگ کردی، جس سے ڈاکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں