لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 8 کے ملتان میں آخری میچ کو یادگار قرار دے دیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملتان کے تماشائیوں نے ایک بار پھر کرکٹ سے اپنی محبت کا حق ادا کردیا ہے ، نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتان میں پانچویں اور آخری میچ میں ہوم ٹیم ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا سنسنی خیز مقابلہ ہمیشہ یاد رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں سٹیڈیم فل تھا جبکہ میچ بھی شائقین کرکٹ کے ذوق کے مطابق سنسنی خیز اور ڈرامائی انداز میں آخری گیند تک رخ تبدیل کرتا رہا اور بلا آخر ملتان سلطانز نے آخری گیند پر 3 رنز سے فتح حاصل کر لی۔
خیال رہے کہ گزشتہ میچ میں پی ایس ایل 8 کے تیز ترین سینچری اور تیز ترین نصف سینچری کاریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔
