ان غذاوں کو خالی پیٹ مت کھائیں ورنہ ۔۔۔ماہرین صحت نے خبردار کردیا

کراچی(ہیلتھ ڈیسک)صبح کے آغاز پر عموما ہم ایسی غذاﺅں کا انتخاب کرتے ہیں جن کو کھا کر ہم دن بھر توانا رہتے ہیں تاہم ماہرین نے چند ایسی غذاوں سے اجتناب برتنے کو کہا ہے کہ جنہیں خالی پیٹ کھا کر ہم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق صحت مند غذائی اشیا اور پھل و سبزیاں ویسے تو صحت کے لیے فائدہ مند ہیں لیکن بعض اوقات یہ جسم کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بھوک لگنے کی کیفیت میں آپ کی سب سے پہلی ترجیح یہ ہونی چاہیئے کہ اگر کھانے کا وقت ہے تو کھانا کھایا جائے اور بے وقت کی بھوک ہے تو صحت مند غذائی شے کھالی جائے۔ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ مرغن اور مصالحوں سے بھرپور غذاو¿ں کو خالی پیٹ کھانے سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ یہ پیٹ میں تیزابیت پیدا کرتی ہیں اور پیٹ میں درد اور گیس کا سبب بنتی ہیں۔صبح سویرے خالی پیٹ بہت زیادہ میٹھی غذا جگر کے نقصان کا باعث بنتی ہے اس کی وجہ یہ ہے جگر ایک خاص مقدار میں چینی کو حل کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی والی اشیا جیسا کہ کیک اور سمودی کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے ۔ اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس کا خالی پیٹ استعمال انتہائی مضر ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود کاربونیٹڈ ایسڈ معدے کے ایسڈ کے ساتھ مل کر صحت کے کئی مسائل کو جنم دیتا ہے۔خالی پیٹ بہت زیادہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معدے کی جھلی کو نقصان پہچاتا ہے، اس طرح ہاضمہ کا نظام متاثر ہوتا ہے اور دن بھر معدہ بوجھل رہتا ہے ۔خالی پیٹ ترش پھلوں کا استعمال معدے میں تیزابیت کو بڑھا دیتا ہے بہت زیادہ فائبر اور فریکٹوز ہاضمے کو سست کر دیتے ہیں۔کچی سبزیاں اور سلاد خالی پیٹ کھانے کے لیے موزوں قرار نہیں دی جاتی، ان میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو خالی معدے میں اضافی بوجھ کا سبب بنتی ہیں۔بعض افراد نہار منہ ٹماٹر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن خالی معدے میں ٹماٹر بے حد تیزابیت کا سبب بن سکتے ہیں۔صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے کافی پینا بھی اکثر افراد کی ایک عام عادت ہے لیکن صبح صبح خالی پیٹ کافی پینا آپ کو متلی اور معدے کی گڑ بڑ میں مبتلا کرسکتی ہے ۔ ویسے تو دہی کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن ناشتے کا آغاز دہی سے نہیں کرنا چاہیئے۔خالی معدے کی تیزابیت دہی کے تمام فائدہ مند اجزا کو ضائع کردیتی ہے۔ البتہ ناشتے میں کچھ اور ہلکا پھلکا کھا کر آخر میں، یا ناشتے کے ایک سے دو گھنٹے کے اندر دہی کھایا جاسکتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق اس کی وجہ ہے کہ یہ غذائیں نظام انہضام کو بری طرح متاثر کرتی ہیں اور وزن بڑھنے کے ساتھ کئی امراض کا بھی باعث بن سکتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں