فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی والدہ ماجدہ وفات پا گئی ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )میں شامل دینی جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنما اور سیکرٹری اطلاعات چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں،ان کی نماز جنازہ آبائی گاوں 4 چک رام دوالی سرگودھا روڈ فیصل آباد میں کل 12فروری اتوار کے روز صبح 10:30بجے ادا کی جائے گی۔مرحومہ کی وفات پر مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر،ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم،چیف آرگنائزر علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،چیئرمین سیاسی کمیٹی حافظ معتصم الٰہی ظہیر،ڈاکٹر عبد الغفور راشد،حافظ ممتاز حسین سمیت دیگر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
