کراچی(کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) رہنما حلیم عادل شیخ کو بڑا ریلیف مل گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابقحلیم عادل شیخ کے خلاف تھانہ گلشن معمار میں مقدمہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) حکام کی مدعیت میں اقدام قتل، دہشتگردی کی دفعہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، حلیم عادل شیخ پر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے افسران پر فائرنگ کا الزام ثابت نہیں ہوسکا، جس کے بعد پولیس نے حلیم عادل شیخ کا نام ملزمان کی فہرست سے خارج کردیا۔ پولیس نے مقدمے کو داخل دفتر کرتے ہوئے اے کلاس چالان عدالت میں جمع کروادیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں موجود تھے۔
