لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار باولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)8میں اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے لئے کٹ ڈیزائن کرنے کی ذمہ داری بھی اٹھالی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن رواں سال فروری اور مارچ میں کھیلا جائے ، اس سلسلے میں تمام ٹیمیں گراو¿نڈ کے اندر اور باہر کے لیے تیاریاں کررہی ہیں۔2023 کے ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کے کھلاڑی میدان میں کٹ کے ساتھ اتریں گے اور کٹ ڈیزائن کرنے کی ذمہ داری شاہین شاہ آفریدی کو سونپی گئی ہے۔اس حوالے سے فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارا لیڈر اور کپتان ہے، لاہور قلندرز کی نئی کٹ بھی شاہین شاہ آفریدی ہی تیار کررہے ہیں۔عاطف رانا نے کہا کہ شاہین آفریدی بہترین کٹ ڈیزائن کررہے ہیں، جیسے شاہین وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا، امید ہے تمام فینز کو کٹ کا یہ نیا ڈیزائن خوب پسند آئے گا۔