اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحتی بیان میں سوشل میڈیا پر مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے سے متعلق چلنے والی خبریں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مشین ریڈ ایبل پاسپوٹ کی فیسوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی ہے تاہم فی الحال ای پاسپورٹ سہولت کا اجراءنہیں کیا گیا۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی آرڈنری فیس مقرر کی تھی، یہ مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجراء پر لاگو ہوگی، دیگر پاسپورٹس کی فیسیں پرانی ہی برقرار ہیں۔
